donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Halim Sabir
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* جو شخص اچھے بُرے کی تمیز رکھتا ہے *
جو شخص اچھے بُرے کی تمیز رکھتا ہے
اُسی کو سارا زمانہ عزیز رکھتا ہے

وہ اپنے ہاتھ سے کرتا ہے اپنا سارا کام
کوئی غلام نہ کوئی کنیز رکھتا ہے

برہن گی کبھی اُس کے بدن سے کیوں جھان کے
وہ اپنے تن پہ ردائے تمیز رکھتا ہے

خدا نے جس کو عطا کی شعور کی دولت
وہ اپنے پاس اک انمول چیز رکھتا ہے

جہاں میں آج شکارِ عتاب ہے وہ حسن
جو اپنے رخ پہ نقابِ دبیز رکھتا ہے

یہ ماننا ہی پڑے گا زمانے والوں کو
کہ شعر گوئی کی صابرؔ تمیز رکھتا ہے
****




 
Comments


Login

You are Visitor Number : 278