donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Halim Sabir
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* جس دیئے میں تیل کم ہو وہ بھلا کب تک ج& *
جس دیئے میں تیل کم ہو وہ بھلا کب تک جلے
خود بخود بجھ جائے گا وہ جل سکے جب تک جلے

چند لمحوں کے لئے جلنا کوئی جلنا نہیں
تیرگی جب تک رہے باقی دِیا تب تک جلے

شمعِ علم ایسی ہو جس سے ہر جگہ پھیلے ضیا
وہ چراغِ علم کیا جو طاقِ مکتب تک جلے

آگ تو بستی جلا کر ایک شب میں بجھ گئی
خوف کے شعلے جو بھڑکے تو کئی شب تک جلے

کچھ دیئے مخصوص تھے دیر و حرم کے واسطے
وہ جلے جب بھی حصارِ صحن ِمذہب تک جلے

اُس کے شعلے ساری دنیا کو جلادیتے ، مگر
طور کو یہ حکم تھا وہ مرضی رب تک جلے

صابرؔ اِس کا بھی تعین کچھ تو ہونا چاہئے
آتشِ ظلم وستم میں زندگی کب تک جلے
****


 
Comments


Login

You are Visitor Number : 264