donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Halim Sabir
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* تعداد میں قلیل تھے گنتی کے چند تھے *
تعداد میں قلیل تھے گنتی کے چند تھے
ڈرتے تھے اُن سے لوگ کہ وہ شرپسند تھے

کس طرح آکے بیٹھتے ہم اَحقروں کے بیچ
اپنی اَنا کے خول کے اندر وہ بند تھے

جکڑے ہوئے تھے اُن کو مسائل زمین کے
لیکن وہ آسمان پہ ڈالے کمند تھے

دنیا میں کامیاب ہمیشہ دہی ہوئے
راہِ عمل میں جن کے عزائم بلند تھے

ننگے َسروں کی بڑھتی ہوئی بھیڑ دیکھ کر
کچھ صاحبِ کلاہ بڑے فکر مند تھے

اَدروں کے درد کو وہ سمجھتے تھے اپنا درد
صابرؔ پرانے لوگ بڑے درد مند تھے
****




 
Comments


Login

You are Visitor Number : 298