donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Halim Sabir
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* جو پارسا ہیں وہ ہرگز نہ پارسا ہوتے *
جو پارسا ہیں وہ ہرگز نہ پارسا ہوتے
اگر گناہ کی لذت سے آشنا ہوتے

ہوا کے دوش پہ جو اُڑ رہے ہیں گرد و غبار
اگر زمین پہ ہوتے تو نقشِ پا ہوتے

یہ برگِ سبز جو ہیں چھائوں میں بہاروں کی
خزاں کی دھوپ میں جلتے تو کیمیا ہوتے

جو بندہ ہوکے سمجھنے لگے ہیں خود کو خدا
خدا ہی جانے وہ کیا ہوتے گر خدا ہوتے

دروغ گوئی نے بخشی ہے عافیت اُن کو
جو سچ وہ بولتے تو لائقِ سزا ہوتے

ہمیں تو پیاری بزرگوں کی بات تھی صابرؔ
ہم اُن کی بات پہ کیونکر بھلا خفا ہوتے
****




 
Comments


Login

You are Visitor Number : 325