donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Halim Sabir
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* رستے پہ گرا کون تھا چل کر نہیں دیکھ *
رستے پہ گرا کون تھا چل کر نہیں دیکھا
ہمسائے نے گھر سے بھی نکل کر نہیں دیکھا

اللہ نے تو آپ کو بھی پائوں دیئے تھے
منزل کی طرف آپ نے چل کر نہیں دیکھا

اُس شمعِ شبستاں نے شبستاں سے نکل کر
مفلس کے گھروں میں کبھی جل کر نہیں دیکھا

کیوں دیکھ رہا ہے وہ مجھے آنکھیں الٹ کر
میں نے تو اسے دیدہ بدل کر نہیں دیکھا

ممکن تھا کہ ہم کو بھی دیئے جاتے کھلونے
بچوّں کی طرح ہم نے مچل کر نہیں دیکھا

اک رنگ پہ قائم رہا صابرؔ میں ہمیشہ
گرگٹ کی طرح رنگ بدل کر نہیں دیکھا
*****************
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 277