donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Halim Sabir
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* ابتو کشتی سے ندی پار وہی جائیں گے *
ابتو کشتی سے ندی پار وہی جائیں گے
ہاتھ میں جن کے ہے پتوار وہی جائیں گے

سب کو مت لے کے چلو جنگ کے میداں کی طرف
جو اٹھا سکتے ہوں تلوار وہی جائیں گے

کون جائے گا بھلا کرب وبلا کی جانب
اہلِ حق بس جو ہیں دو چار وہی جائیں گے

پائوں تھک جائیں تو چل سکتے ہوں جو سر کے بل
جانبِ کوچۂ دلدار وہی جائیں گے

سب کو آواز نہ دو دشت نور دی کے لئے
جن کے سر پر نہ ہو دستار وہی جائیں گے

جائے ایوان سیاست میں بھلا کیوں صابرؔ
جن کے مشکوک ہیں کردار وہی جائیں گے
**************
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 267