donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Halim Sabir
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* مجھے نصیب سے جو کچھ ملا بہت کچھ ہے *
مجھے نصیب سے جو کچھ ملا بہت کچھ ہے
کہ دینے والے نے مجھ کو دیا بہت کچھ ہے

میں اُس کے بارے میں کچھ بھی خبر نہیں رکھتا
اُسے مرے متعلق پتا بہت کچھ ہے

صحیح علم ہمیں حادثے کا ہو کیونکر
کہا گیا ہے بہت کم ہوا بہت کچھ ہے

یہ آرزو ہے کہ تم کو قریب سے دیکھیں
تمہارے بارے میں ہم نے سنا بہت کچھ ہے

سمجھ رہا ہے زمانہ کہ ہے بہت کچھ وہ 
وہ کچھ نہیں ہے مگر ہانکتا بہت کچھ ہے

بس اور کچھ بھی نہیں چاہئے ہمیں صابرؔ
ہمارے واسطے ماں کی دعا بہت کچھ ہے
****************
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 289