donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Halim Sabir
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* کیسے عزت مآب تھے وہ لوگ *
کیسے عزت مآب تھے وہ لوگ
صورتِ آفتاب تھے وہ لوگ

چشم پوشی سے کام لیتے تھے
کس قدر باحجاب تھے وہ لوگ

پھیر دیتے تھے رخ سوالوں کے
کیا جواب الجواب تھے وہ لوگ

عہد پیری میں رکھ چکے تھے قدم 
پھر بھی رشکِ شباب تھے وہ لوگ

اُن سے ناکامیاں بھی ڈرتی تھیں
واقعی کامیاب تھے وہ لوگ

زندہ تھیں اُن کے دم سے تحریکیں
بانیٔ انقلاب تھے وہ لوگ
****************
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 255