donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Halim Sabir
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* خوں بہا کے نام پر جب سر نکالے جائیں &# *
خوں بہا کے نام پر جب سر نکالے جائیں گے
دیکھنا کتنے پسِ منظر نکالے جائیں گے

پھر سجایا جائے گا ہونٹوں پہ شورِ احتجاج
پھر ہزاروں لوگ رستے پر نکالے جائیں گے

بے گھری کے مسئلے کو یوں کیا جائے گا حل
شہر میں جو لوگ ہیں بے گھر، نکالے جائیں گے

آپ ہی نے کرلیا تھا اُس کی باتوں کا یقین
میں نہ کہتا تھا کہ پھر خنجر نکالے جائیں گے

ہو رہا ہے آج صیاّدوں میں پھر یہ مشورہ
پرَ نکل آئے ہوں جن کے ، پرَ نکالے جائیںگے

کھوچکے صابرؔ اثر سارے طلسم سامری
اب نئے جادو نئے منتر نکالے جائیں گے
*******************
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 283