donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Razia Kazmi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* جو براۓحاجت دل فیصلہ لیتا ہے خود.... *

 ایک تازہ غزل

جو براۓحاجت دل فیصلہ لیتا ہے خود....
چاہ میں گل کی ہراک کانٹاہٹالیتاہےخود

خواہش منزل نہ ہو تو ہیں بہانے سیکڑوں
ہو لگن تو راہ رو رستہ بنا لیتا ہے خود

وہ کہ آتا ہے جسےخطروں سےلڑنےکا ہنر
جب زمیں سرکےقدم اپنےجما لیتاہے خود

حامل جرآت وغیرت ہو توکوئ بھی کہیں
تا بہ امکاں دست وبازو آزما لیتا ہے خود

خوف تاریکی میں بھی اس کوبھٹکنےکا نہیں
لو امیدوں کی جو راہوں میں جلا لیتا ہےخود

کہہ دیا کرتا تھاجواوروں کو گرگٹ بے دریغ
اب وہی چہرہ پہ اک چہرہ چڑھا لیتا ہےخود

مرغ بسمل ایک پل کی زندگی کی جہد میں
موت سے پیکار کی ہمّت جٹا لیتا ہے خود

یادکچھ باتیں سدا بچپن کی اپنےخوشگوار
کرکےہر کوئ رضیّہ مسکرا لیتا ہے خود


رضیہ کاظمی
۴ دسمبر ۲۰۱۳
************

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 402