donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Razia Kazmi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* ہم نے مل جل کےاگر ساتھ گزارا ہوتا *

 غزل طرحی


ہم نے مل جل کےاگر ساتھ گزارا ہوتا
دورکشتی سےنہ اس طرح کنارا ہوتا

ڈوبتےوقت مدد کو جو پکارا ہوتا
ایک تنکےکاسہی کچہ تو سہارا ہوتا

غیر کیا ساتھ فقط میرا تمہارا ہوتا
جاکےپھر بزم میں گر آنےکا یاراہوتا

یوں ہی پی پی کےبہکنا نہ گواراہوتا
شرطیہ پھروہ ہراک آنکھ کا تارا ہوتا

لذّت درد جدائ میں نہ ہوتے جو غرق
تم نہ ہوتےنہ سہی ذکر تمہارا ہوتا

اوس پڑتی نہ کبھی قوم کےارمانوں پر
برف ہوتی نہ اگر دل میں شرارہ ہوتا

ہے ہمیں فکر سدا ظاہری زیبائش کی
نور ایمان سے باطن بھی سنوارا ہوتا

ہوگا ہر دل کا یہ ارمان رضیّہ شاید
اس پری کو کبھی شیشہ میں اتارا ہوتا.

رضیہ کاظمی

نیو جرسی

 

۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 374