کو ئ حسرت ہے نہ اب ارمان ہے
کس قدر یہ زندگی آسان ہے...
با خبر ہر صاحب ایمان ہے
کہ خسارےمیں یہاں انسان ہے
آدمی ہم طینت حیوان ہے...
اب فقط وہ نام کا انسان ہے
اپنےہمجنسوں کاخوں مشکل مگر
ہے درندوں کو ، ہمیں آسان ہے
رٹ اسےلاحول کی ہے عادتا"
یا کہ پہلومیں کوئ شیطان ہے
کیا گزرجاۓکسی کےساتھ کب
جزر و مد ہےہرطرف طوفان ہے
سوچنا تھا پیشتر پرواز کے
کتنی حدّ صورت امکان ہے..
اب رضیّہ وہ تو ملتا ہی نہیں
ان سےجن کابھی کوئ حسان ہے
رضیہ کاظمی
نیو جرسی
*******************