* راہوں میں تیری دست بدیواراک طرف *
راہوں میں تیری دست بدیواراک طرف
کب سےکھڑے ہیں طالب دیداراک طرف
زندہ حقیقتوں سے وہ بیزار اک طرف
مردہ روایتوں کے پرستار اک طرف
مظلوم وبےخطاہیں خطاواراک طرف
پھرتے ہیں بے لگام گنہگاراک طرف
خود بارغم سےسرہےگراں باراک طرف
اوراس پہ ذمّہ داریٔ گھر بار اک طرف
جانا توہےضرورمجھےاس کی بزم میں
گنجائش عداوت اغیار اک طرف
گل خندہ زن ہیں نالۂ بلبل پہ باغ میں۔۔۔۔
ہے آبد یدہ نرگس بیمار اک طرف۔۔۔۔۔۔۔
لو راہبر بھی چھوڑ چلا ایسے موڑ پر
یا خند قیں ہیں یا رہ پر خار اک طرف
ہوتا نہ یہ زما نہ ،نہ یہ حا د ثے، اگر۔۔۔۔
پھرتی زمیں نہ صورت پرکاراک طرف
اک سمت وہ رضیّہ جہاں کی عمارتیں
دھرتی کےسرکا تاج،وہ شہکاراک طرف
رضیہ کاظمی
نیو جرسی
|