donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Razia Kazmi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* عالم اسلام رسوا ہوگیا *

عالم اسلام رسوا ہوگیا..........
بے سبب دنیا میں کیا کیا ہوگیا

ہم پیالہ ہم نوالہ تھے کبھی......
اب انھیں دیکھے زمانہ ہوگیا.....

کھولتےہی صرف محفل میں زباں
ایک ہنگامہ سا برپا ہوگیا.......
۱

وہ لنڈھاتے جارہے ہیں خم کے خم
ہم نے بس چکھی کہ چرچا ہوگیا

شمع پہلے ہی جلا لو دوسری
پھر نہ کہنا گھراندھیرا ہوگیا

رکھ دیالوتم نےدکھتی رگ پہ ہاتھ
اور پھر قصّہ وہ تازہ ہوگیا......

کیا کہیں باد مخالف کے سبب
دور کشتی سے کنارہ ہوگیا...

رنجشوں میں دوستوں کےدرمیاں
مدّعی کا خواب پورا ہوگیا........

چلتے رہنے سےرضیّہ مستقل.....
خود بخود ہموار رستہ ہوگیا.......

رضیہ کاظمی
نیو جرسی


****************

 

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 364