donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Razia Kazmi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* بہت کرنا ہےکچھ اردو زباں میں *

مصرع طرح: اگر فرصت ملی مجھ کو جہاں میں

بہت کرنا ہےکچھ اردو زباں میں
اگرفرصت ملی مجھکو جہاں میں

نہ اب تک مل سکی منزل یقیں کی
بھٹکتے ہی رہے کوۓگماں میں

نشانہ ہے ابھی تک اپنےبس میں
کہ اب تک تیر ہے اپنے کماں میں

نکلنا ہےبھنور سےاس کو مشکل
پھنسےاک بار جو سود وزیاں میں

قفس میں رہ کے کیا ڈر بجلیوں کا
لگا کےآگ خوش ہوں آشیاں میں

کہیں سب موت سےگرچل سکےبس
بہت مصروف ہوں کار جہاں میں

گھروں پردوسروں کےسنگ زن ہیں
جوخودرہتےہیں شیشوں کےمکاں میں

نہ چھوڑےگی کبھی یہ ساتھ حق کا
یہ جاں جب تک ہے جسم ناتواں میں

یہ ہستی ہے فقط اک قطرۂ آب.....
اسے ملنا ہے بحر بے کراں میں...

رضیّہ اب کہاں لطف بہاراں.......
چلےوہ ڈھونڈ نے دور خزاں میں


        رضیہ کاظمی
۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 362