donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Razia Kazmi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* نہ ہوا نجام یہ دو کشتیوں پر پیر دھر *
غزل 

نہ ہوا نجام یہ دو کشتیوں پر پیر دھرنے کا 
کہ پھرہم یوں گریں موقع نہ مل پا ئےابھرنےکا

جسے دیکھو وہی ہےعالم مصروفیت میں گم 
نہ توجینےکی ہی فرصت نہ ہےاب وقت مرنےکا

ہمیشہ کامیا بی چومتی ہے ان کے قد موں  کو 
دلوں میں حوصلہ رکھتےہیں جو،کچھ کرگزرنےکا

سنوارا ہےجنھیں قدررت نےخود ہی اپنےہاتھوں سے 
انھیں بھی تو نہیں کم شوق کچھ سجنےسنورنےکا

کبھی کرنا نہ تھا ہم کو بھروسہ ان کی باتوں پر
رہا ہوجن کا شیوہ ہی سدا وعدوں سےپھرنےکا

یہ سوچوٹو ٹنا تاروں کا عبرت سےنہیں خالی
نگاہوں میں رہےعالم یہ دھرتی کےبکھرنےکا     

در توبہ ہمیشہ ہی کھلا رکّھا ہے قدرت نے  
رضیّہ ایک بھی لمحہ نہ اب چھوٹےسدھرنےکا

رضیہ کاظمی
نیو جرسی،امریکہ
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 400