donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Razia Kazmi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* ظلمت میں روشنی کامنارہ بنارہا *

ظلمت میں روشنی کامنارہ بنارہا
اب تک وہ غم زدوں کاسہارابنارہا

کھوکر انا یہ دل جو بچارہ بنا رہا
شاید اسی لیۓ وہ ہمارا بنا رہا

اس کا ہر ایک فعل گوارا بنارہا
یوں اپنے درمیان گزارہ بنا رہا

طوفاں میں حوصلوں کاسہارابنارہا
کشتی کےساتھ ساتھ کنارہ بنا رہا

وہ دوریوں میں رہ کےاشارہ بنا رہا
منزل ہوا نہ صرف ستارا بنا رہا....

آئینۂ خیال میں عکس جمال حسن فی الب
آتے رہے ہزار تمہارا بنا رہا.........

ماضی کی ان تہوں میں بھی لپٹاہواابھی
نظروں میں میری کوئ نظارہ بنارہا

جذبہ وہ راکھ کردےزمانہ نہ اب کہیں
شعلہ  نہ بن سکا جو شرارہ بنا رہا

لاؤ رضیّہ ڈھونڈ کے ایسا کوئ خیال
اب تک جو شاعری میں کنوارہ بنا رہا


رضیہ کاظمی

۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 391