جگ میں دیکھےتومگرہم نےمسلمان بہت
تھک گۓ ڈھونڈ کےہم صاحب ایمان بہت
جب سےذہنوں پہ مسلّط ہواشیطان بہت
دن بہ دن مائل شر ہو گیا انسان بہت
ہم جو مارا کۓ تحقیق کے میدان بہت
دور ہیں سرحد ادراک سے عنوان بہت
رحمتوں کاہو ادا شکر،عبادت بھی ہو
آؤ اس ماہ پڑھیں سورۂ رحمان بہت
عالم ہوش میں دیدار کہاں اہل خرد
چاک کرنےہیں ابھی تمکو گریبان بہت
راہبر جس کو کیا ہم نے سمجھ کےدانا
راہ میں ہم پہ کھلا وہ تو ہےنادان بہت
حال پر چھوڑ رضیّہ کو خدا را ناصح
اس کےسرپرہیں ترےپہلےہی احسان بہت
رضیہ کاظمی
نیو جرسی
۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸