donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Razia Kazmi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* قیس ہر گام پہ کانٹوں نےپذیرائ کی *

قیس ہر گام پہ کانٹوں نےپذیرائ کی
دل سے ہمّت نہ گئ بادیہ پیمائ کی

آکےپرشس کوبھی ظاہرنہ شناسائ کی
حیثیت اسکی رہی صرف تماشائ کی

مصلحت  مد نظر مانع  حق گوئ  ہے
بات تو سچ ہے مگربات ہے رسوائ کی

دل پہ باتوں سےکچوکےبھی لگاۓاسنے
اور کہتا رہا میں نے تو مسیحائ کی

ہے عبث وعدہ وفائ  کی توقّع اس سے
یہ توفطرت ہی نہیں ہےکسی ہرجائ کی

دام تزویرمیں اغیارکےپھنستے ہی رہے
تھاہ تو سازشیں دیتی نہیں گہرائ کی

یہ  ضروری نہیں ہرآرزو  پوری  ہی  ہو
جا و بیجا  کوئ  ہر ایک  تمنّائ  کی

دیکھنے میں نہیں با رعب سراپا ان کا
بات کرتے ہیں ہر اک علم و  دانائ  کی

کاش سب اپنےرضیّہ ہوں اکٹّھےپھرسے
صورت  حال  رہے تا نہ یہ  تنہائ  کی


رضیہ کاظمی
    نیو جرسی


۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸

 

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 433